سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے کہا ہے کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قتل علاقائی امن اور استحکام کیلئے خدشے کا باعث ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد بڑھانے کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کا اس کے اقدامات کے حوالے سے احتساب کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی