i بین اقوامی

اردوان کا نیٹو میں شمولیت کیلئے فن لینڈ کی حمایت کا اشارہتازترین

March 16, 2023

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اشارہ دیا ہے کہ ترکیہ جلد ہی فن لینڈ کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو )میں شمولیت کی درخواست کی توثیق کر سکتا ہے اور اسے سویڈن سے علیحدہ فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت دے سکتا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سال پہلے یوکرین پر روس کے حملے سے گھبرا کر فن لینڈ اور سویڈن نے کئی دہائیوں کی عدم ہم آہنگی کو ترک کر دیا اور اتحاد میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی ، نیٹو کے 28ارکان نے الحاق کی توثیق کی تاہم ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک حمایت نہیں کی ہے،صحافیوں کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ کیا ترکیہ اس ہفتے فن لینڈ کے صدر سالی نینسٹو کے دورے کے بعد فن لینڈ کی رکنیت کی توثیق کر سکتا ہے اردوان نے جواب دیا انشا اللہ، اگر یہ سب سے بہتر ہے،اردوان نے کہا کہ ہم اپنے حصے کا کام کریں گے اور ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے، جو وعدہ ہم نے کیا ہے اسے پورا کریں گے،رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کے صدر نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اردوان ترکیہ کی حمایت کی تصدیق کر دیں گے،ترک حکام کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے لیے ضروری مرحلہ انتخابات کے انعقاد سے پہلے مکمل ہو جائے گا،خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو کے دیگر ممالک امید کر رہے ہیں کہ 11جولائی کو لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں دونوں نورڈک ممالک اتحاد کے رکن بن جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی