اردن کی عقبہ گورنری کے علاقے الشامیہ میں خلیل عبد النعیمات نامی نوجوان اپنی حقیقی بہن کو دفنانے کے چند گھنٹے بعد سیلابی ریلے میں ڈوب گیا،بد قسمت نوجوان کی بہن کا انتقال 28مئی اتوار کی شام ہوا اور پیر کی علی الصبح خلیل طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے پانی کے ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، عرب میڈیا کے مطابق 35سالہ خلیل زرعی کریڈٹ کارپوریشن میں کام کرتا تھا،اتوار کو وہ اپنی مرحوم بہن فائزہ کی تدفین کے لیے گیا ، سوگواروں کے جانے کے بعد خلیل نے قرآن کریم کی تلاوت کی ، بہن کو دفنانے کے بعدوہ قبرکے قریب بیٹھا رہا، اپنی بہن کی قبر پر وقت گزار کر خلیل قبرستان سے نکلا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد شدیدبارش کے سیلابی ریلے میں بہہ گیا، متوفی کی لاش کو تلاش کر لیا گیا نوجوان کی ناگہانی موت کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی