i بین اقوامی

اپوزیشن جماعتوں کو اپنی انا ختم کر کے بی جے پی کے خلاف متحد ہو نا ہو گا ' ممتا بنر جیتازترین

April 25, 2023

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو 2024کے لوک سبھا کے انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف متحد ہونے کیلئے اپنی انا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار ممتابنرجی ،نتیش کمار اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے نبنا کے ریاستی سکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے بعد وزرائے اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ان کاکہناتھا کہ ہم ہمیشہ ساتھ ہیں اوربی جے پی ہیرو بن چکی ہے اور اسے اب زیرو بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ذاتی انا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نتیش نے پہلے ہی مختلف اپوزیشن پارٹیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ ممتا بنر جی نے کہا کہ وہ دیگر ساپوزیشن لیڈروںکے ساتھ ملاقات کر رہی ہیں اور آئندہ دنوں میں ہم ایک ساتھ جدوجہد کریں گے ۔تیش کمار نے کہا کہ تمام بی جے پی مخالف اپوزیشن جماعتوں کو 2024کے انتخابات سے پہلے متحد ہونا ہو گااور آگے بڑھتنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے درمیان انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے اور ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔تاہم میڈیا کے ساتھ مختصر بات چیت میں یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں وزرائے اعلیٰ کانگریس پارٹی کو اپنے اپوزیشن کے اتحاد میں شامل کرنے پر متفق ہیں یا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی