i بین اقوامی

امریکی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے شمالی کوریا کا اپنا فوجی جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہتازترین

May 30, 2023

امریکی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے شمالی کوریا جون میں اپنا پہلا فوجی جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرے گا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے تاحال اپنے فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی مقررہ تاریخ نہیں بتائی تاہم کہا جارہا ہے وہ جون میں اپنا سیٹلائٹ لانچ کرے گا،شمالی کوریا کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلے عام جارحیت قرار دیا ہے،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق شمالی کوریا کے سیٹلائٹس کی ممکنہ اشتعال انگیزی کی امریکی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ نگرانی کررہے ہیں،دوسری جانب شمالی کوریا نے جاپان کو بھی اپنا بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم الرٹ رکھنے کو کہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی