i بین اقوامی

امریکی صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کا اشارہ دیدیاتازترین

February 19, 2025

ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کا اشارہ دے دیا۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، پراعتماد ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے گی ، اگر یورپ امن دتے یوکرین میں رکھنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے ، ہم یوکرین کوئی فوجی نہیں بھیج رہے ، یوکرین کافی عرصہ پہلے ڈیل کرسکتا تھا۔ڈونلڈٹرمپ نے امکان ظاہر کیا کہ شاید اسی ماہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مقبولیت 4فیصد سے بھی کم ہے، یوکرین میں الیکشن روس کا مطالبہ نہیں، یوکرین میں انتخابات نہ ہونے پر بعض ممالک کو تشویش ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ گاڑیوں اور الیکٹرانک چپس کی بڑی کمپنیوں کی جلد امریکا واپسی کا اعلان کریں گے، امریکا میں کار پلانٹس قائم ہوں گے ،آٹو ٹیرف 25 فیصد کے قریب ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا اور روس کی اعلی سطح کی ملاقات ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نیکہا کہ روسی وفد سے 4 اصولی باتوں پر اتفاق ہوا ہے تاہم کئی نکات پر یورپی یونین کو بھی شامل ہونے کی ضرورت ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے آٹو انڈسٹری پر 25 فیصد کے قریب ٹیکس لگانے کا اعلان بھی کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گاڑیوں اور الیکٹرانک چپس کی بڑی کمپنیوں کی جلد امریکا واپسی کا اعلان کریں گے، کار پلانٹس امریکا میں قائم ہوں گے، آٹو ٹیرف 25فیصد کے قریب ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی