امریکا میں صدارتی انتخاب کی گہما گہمی کے دوران واشنگٹن سے 13 ہزار کلومیٹر دور بھارت کے تھلاسندرا پورم میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے آباو اجداد کے گائوں میں ان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کملا ہیرس کے دادا پی وی گوپالن اس گاں میں 100 سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ جہاں اب ایک مندر ہے اور اس کے قریب ایک چھوٹا سا اسٹور جسے جی مانی کندن نامی ایک دیہاتی چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس کی کامیابی کے لیے مندر میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا اور اگر وہ کامیاب ہوگئی تو گائوں جشن منایا جائے گا۔ادھر مندر میں ایک پتھر پر کملا ہیرس کا نام ایک پتھر پر کندہ کیا ہے جس میں کملا کے والد کا بھی ذکر ہے ساتھ ہی مندر کے بیرونی احاطے میں ایک بڑا بینر آویزاں ہے جس پر زمین کی بیٹی درج ہے اور اس میں کملاہیرس کی کامیاب کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔گوپالن اور اس کے خاندان نے چند سو میل دور ساحلی شہر چنئی تمل ناڈو کے دارالحکومت کی طرف ہجرت کی جہاں اس نے انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ تک اعلی سرکاری اہلکار کے طور پر کام کیا۔اس گاں کو چار سال قبل عالمی توجہ حاصل اس وقت حاصل ہوئی یہاں کے مکینوں نے کملا ہیرس کے امریکی نائب صدر کے طور منتخب ہونے پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور کھانا تقسیم کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی