i بین اقوامی

امریکی وزیر خزانہ نے ٹیرف میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے اورکساد بازاری کے خدشات مسترد کردیاتازترین

April 07, 2025

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے محصولات میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے اور کساد بازاری کے خدشات کو مسترد کر دیا۔امریکی میڈیاسے گفتگو میں وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ٹیرف ایک بار کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ ہے ،قیمتوں کے مسلسل اضافے اور ایک وقتی ایڈجسٹمنٹ میں بڑا فرق ہے۔اس سے قبل معاشی ماہرین نے محصولات کی وجہ سے امریکا میں کساد بازاری کے خدشات بیان کیے تھے۔دوسری جانب امریکی قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 50 سے زائد ممالک تجارتی مذاکرات کے لیے رابطہ کر چکے ہیں، محصولات کا اعلان کسی سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ نہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق شرحِ سود میں کمی کے لیے ٹرمپ نے مالیاتی منڈیوں کو کریش کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ غیرمنصفانہ تجارتی طرز عمل ایسی چیز نہیں کہ جس پر آپ دنوں یا ہفتوں میں بات چیت کر سکتے ہیں۔ امریکہ کو دیکھنا ہوگا کہ دیگر ممالک کیا پیشکش کر رہے ہیں اور کیا وہ قابل اعتبار ہے بھی۔امریکی وزیر خزانہ نے ٹیرفز کے دفاع میں کہا، ضروری نہیں کہ کساد بازاری ہو۔ کون جانتا ہے کہ مارکیٹ ایک دن، ایک ہفتے میں کیسا رد عمل دے گی۔ ہم خوشحالی کے لیے طویل مدتی اقتصادی بنیادوں پر چیزوں کو آگے لے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی