i بین اقوامی

امریکی وزیر دفاع کو ایک بار پھر حساس معلومات لیک کرنے کے الزامات کا سامناتازترین

April 21, 2025

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ایک بار پھر حساس معلومات لیک کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے یمن پر حملوں کا شیڈول ذاتی سگنل گروپ میں شیئر کردیا۔ گروپ میں وزیر دفاع کی بیوی، بھائی اور وکیل سمیت کئی ایسے افراد شامل ہیں جن کو حساس معلومات تک رسائی کی اجازت نہیں ہے۔خیال رہے کہ پینٹاگون اب تک لیک سے متعلق الزامات پر تین عہدیداروں کو جبری رخصت پر بھیج چکا ہے۔ یمن پر حملوں سے متعلق حساس معلوم گزشتہ ماہ بھی لیک ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی