i بین اقوامی

امریکی کوسٹ گارڈ نے ٹائٹن کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیاتازترین

June 26, 2023

امریکی کوسٹ گارڈ نے ایک سو گیارہ سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی ٹائٹن سبمرسیبل کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،سب سے پہلے ٹائٹن کا مبلہ سمندر کی گہرائیوں سے نکالا جائے گا،چیف انویسٹی گیٹر سی پی ٹی جیسن نیوبار کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح ملبے کی بازیابی ہے، آبدوز پر سوار 5افراد کی باقیات ملنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی،ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہا کہ تحقیقات میں دیوانی یا فوجداری الزامات کی سفارش کی جا سکے گی،ٹائٹن آبدوز 18جون کو زیرآب تباہی سے دوچار ہوئی تھی اور اس میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے، امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلی ترین سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ تباہی کی وجہ کیا ہے ، اس حوالے سے مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کی جائیں گی، یہ تحقیقات کینیڈا، برطانیہ اور فرانسیسی حکام کے ساتھ مشترکہ طور پر کی جائیں گی،تحقیقات فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہیں اور سب سے پہلے آبدوا ملبے کو سمندرسے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،اب تک 3,800میٹر (12,467فٹ)کی بلندی پر ٹائی ٹینک کے کمان کے قریب ملبے کے ایک بڑے میدان میں پانچ بڑے ٹکڑے ملے ہیں،کینیڈین تفتیش کار حادثے کی مشترکہ تحقیقات کیلئے ہفتے کے روز امدادی جہاز پرسوار ہوئے،صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی کوسٹ گارڈ کے ریئر ایڈمرل جان موگر کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے رقم لینا پالیسی نہیں اور یہ سروس انسانی جانوں یا سمندر کے خطرناک ماحول میں لوگوں کو بچانے پر کوئی لاگت نہیں ڈالتی،انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں کو بچانے کے لئے اپنے وسائل اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے نظم و ضبط کے ساتھ آپریشن کرتے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی