i بین اقوامی

امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو برطرف کردیا گیاتازترین

January 23, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کی کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ ایڈمرل فیگن امریکی فوج کے کسی بھی شعبے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں، 2021 میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے انہیں کوسٹ گارڈ کی قیادت کیلئے منتخب کیا تھا۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں تصدیق کی کہ فیگن کو طویل اور شاندار کیریئر کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ایک سینئر حکومتی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ ایڈمرل فیگن کو برطرفی کی وجہ ان کی رہنمائی میں کمی، آپریشنل ناکامیاں اور امریکی کوسٹ گارڈ کے اسٹریٹجک اہداف کو آگے بڑھانے میں ناکامی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں فیگن کی برطرفی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی وہ واحد خاتون افسر تھیں۔ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے ہی تجزیہ کاروں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حلف لیتے ہی اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ شروع کریں گے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے بہت سے فیصلوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی