امریکی فوج نے یمن میں حوثی میزائل نظام کو تباہ کر دیا،بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملے جاری ہیں امریکہ نے یمن میں حوثیوں پر شدید حملے کیے ہیں،امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ نظام خطے میں امریکی اور اتحادی افواج اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے ایک خطرہ ہے، جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور بین الاقوامی پانیوں کو امریکی اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ضرورت تھی،یہ حملہ امریکی فوج کی جانب سے منگل کو اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کیا گیا کہ حوثیوں نے "بحیرہ احمر میں خام تیل کے دو ٹینکروں" پر حملہ کیا ہے،جب کہ حوثی گروپ نے یونانی جہاز "بلیو لیگون 1" کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی