سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج دنیا کے لیے امن یا تیسری عالمی جنگ لائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے مقامی ٹی وی ہیپی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات تمام بنی نوع انسان کے لیے فیصلہ کن ہوں گے، کیونکہ ان کے نتائج دنیا کو امن یا تیسری عالمی جنگ کی طرف لے جائیں گے۔یہ انٹرویوانہوں نے امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے آغاز سے قبل دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن ممکنہ طور پر انسانی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے جو امن یا جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ انتخاب امن کا باعث بنے یا پھر جنگ کا تسلسل جاری رکھے جس کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی