i بین اقوامی

امریکاکایمن کو 40کروڑڈالرسے زیادہ مالیت کی امداد دینے کا اعلانتازترین

February 28, 2023

امریکانے یمن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 40کروڑ ڈالر سے زیادہ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔یمن کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مہیا کی جانے والی امداد کی مالیت پانچ ارب 40کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے،امریکا نے جنیوا میں منعقدہ یمن ڈونرزکانفرنس کے موقع پر اس امداد کا وعدہ تھا۔اقوام متحدہ نے اس کانفرنس میں کہا تھا کہ جنگ زدہ ملک میں لاکھوں یمنیوں کی مدد کے لیے چارارب ڈالر سے زیادہ کی رقم درکارہے،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ یمن میں لاکھوں افراد دنیا کے بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں۔ان کے مصائب کو کم کرنے کے لیے امریکا کا عزم پختہ ہے،انھوں نے کہا کہ یہ امداد شراکت داروں کویمن کے سب سے کمزور لوگوں کو زندگی بچانے کی اشیا اور ادویہ مہیا کرنے کے قابل بنائے گی۔تاہم،انھوں نے کہا کہ یمنیوں کے لیے بہت زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔انھوں نے تمام عطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی اپیل کے مطابق درکار 4.3ارب ڈالر جمع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی