i بین اقوامی

امریکا سے معدنیات معاہدے کی کامیابی کا انحصار ڈونلڈ ٹرمپ پر ہے، یوکرینی صدرتازترین

February 27, 2025

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا سے معدنیات معاہدے کی کامیابی کا انحصار ڈونلڈ ٹرمپ پر ہے۔یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دورے سے قبل ہی معدنیات کا معاہدہ طے پاچکا، یوکرین کا امریکا سے معاہدہ اہمیت کا حامل ہے، معاہدے میں کسی 350،500 اور 100 ارب ڈالر قرضے کی بات نہیں۔ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ یوکرین امریکا کا مقروض ہے، ہم روس کے خلاف امریکا سے سکیورٹی کی ضمانت چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی