ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون کا آغازکردیا گیا ،گزشتہ ہفتے کے دوران 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو امریکا بدر جبکہ اڑھائی ہزار کے قریب تارکین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق، زیر حراست افراد کا تعلق میکسیکو، سینیگال، وینزویلا، افغانستان، بولیویا، برازیل، ایکواڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور کولمبیا سے ہے۔ دوسری جانب، امریکا میں تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے بعد لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں نے اس مسئلے پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جبکہ کولمبیا نے صدر ٹرمپ کی تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی