امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بس کے انتظار میں کھڑے افراد پرچڑھادی ، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براونزول میں تارکین وطن کے امدادی سینٹر کے باہر پیش آیا، ہلاک اور زخمیوں میں تارکین وطن شامل ہیں،مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی سرخ اشارہ توڑتے ہوئے شہریوں پر چڑھادی، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ دانستہ تارکین وطن کو ٹارگٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے یا پھر ایک حادثہ ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،دوسری جانب تارکین وطن کے قائم سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی