ترجمان روسی ایوان صدر کریملن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ترجمان روسی ایوان صدر کریملن نے کہا کہ ولادی میرپیوٹن کا قتل ایٹمی جنگ کی راہ ہموار کرے گا، انہوں نے الزام لگایا کہ پیوٹن کے قتل کی سازش جوبائیڈن کے دور میں ہوئی، ولادی میر پیوٹن کی سکیورٹی کے لئے مزید اقدامات زیر غور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن اورانٹونی بلنکن نے امریکا اور روس کے درمیان جنگ کی راہ ہموار کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی