اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں جبکہ امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں اپنی فضائی مدد کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے اور خطے میں فوجیوں کو تعینات کرنے کی تیاری میں ہے،غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی طرف سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل لبنان ایک بڑے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے غم سے نہیں نکل سکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی