امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے، ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آزادیِ اظہارِ رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہوگا، ہم سب کو پتہ ہے صحیح کیا ہے، غلط کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج کے دور میں درمیان کا راستہ تلاش کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔امریکی صدر نے پوٹومک فضائی حادثے کا گالف سے موازنہ کرتے ہوئے کہا گالف میں کبھی نہیں دیکھا کہ ایک بال دوسری بال سے ٹکرا جائے،کافی غلطیاں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں،ائیرٹریفک کنٹرول کے لیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لائیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے، ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی