i بین اقوامی

امریکا کی جانب سے یوکرین کو ممنوعہ کلسٹر بموں کی فراہمیکے اعلان پر انسانی حقوق تنظیمیں برہمتازترین

July 07, 2023

امریکا نے یوکرین کو ممنوعہ قرار دیئے گئے کلسٹر بموں کی فراہمی کے ممکنہ اعلان پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے برہمی کا اظہار کیا ہے،امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے عندیہ پر ہیومن رائٹس واچ نے اپنے رد عمل میں امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ کلسٹر بموں کی فراہمی نہ کرے،انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کلسٹر بموں کا استعمال کر رہے ہیں جس کا نشانہ یوکرینی شہری بن رہے ہیں، اس دوران امریکا کلسٹر بم فراہم کرنے کے یوکرین کے مطالبے پر غور کر رہا ہے،ہیومن رائٹس واچ نے روس اور یوکرین سے ان ہتھیاروں کا استعمال روکنے کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے امریکا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یہ ہتھیار یوکرین کو فراہم نہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی