i بین اقوامی

امریکا کا غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کا منصوبہ،صدر ٹرمپ نے ریکن ریلی ایکٹ پر دستخط کر دیئے۔تازترین

January 30, 2025

امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کا منصوبہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ریکن ریلی ایکٹ پر دستخط کر دیئے۔امریکی صدر نے ہوم لینڈ سکیورٹی اور پینٹا گون کو ہدایت جاری کردیں، نیا قانون غیر قانونی تارکین وطن کی فوری گرفتاری کا پابند بنائے گا، سنگین جرائم میں گرفتار غیر قانونی تارکین وطن کو فوری حراست میں لیا جائے گا، امریکی صدر نے وفاقی امداد منجمد کرنے سے متعلق حکمنامہ منسوخ کر دیا۔امریکا میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی معافی نہیں،جوبائیڈن کی سرحدوں سے متعلق پالیسی احمقانہ تھی، سابق حکومت کی وجہ سے امریکا میں جرائم پیشہ افراد آئے، غیر ملکی تنظیموں کو ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کی ادائیگی روک دی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس غزہ کے فنڈ بم بنانے کیلئیاستعمال کر رہی تھی، یوایس کی رپورٹ سے پتہ چلا فنڈز غزہ کے عوام کو نہیں ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی