i بین اقوامی

امریکا ، ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، ہلاکتیں 15 ہوگئیں، ڈرائیور داعش کا رکن نکلاتازترین

January 02, 2025

امریکا کے شہر نیواورلینز میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ ڈرائیور کی شناخت شمس الدین جبارکے نام سے ہوئی اور اسکا دہشتگرد جماعت داعش کا رکن نکلا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی سے کچل کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے، ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، ملزم کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ یکم جنوری کی صبح امریکی شہر نیو اورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ امریکی میڈیا نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں کار سوار ہلاک ہوگیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی