امریکا کی ریاست ٹینیسی میں گن کنٹرول معاملے پر مظاہرہ کرنیوالے 2ڈیموکریٹ اراکین کی رکنیت ختم کردی گئی،ری پبلکن پارٹی کے زیر کنٹرول ایوان نے ڈیموکریٹس کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹ رکن اسمبلی جسٹن جونز اور جسٹن پیرسن کی رکنیت معطل کردی تاہم گلوریا جانسن کیخلاف کارروائی ناکام بنادی گئی،نیش ویل کے اسکول میں 27مارچ کو فائرنگ سے 3بچوں سمیت 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ معطل اراکین نے مظاہرے کی قیادت کی تھی جس سے ایوان کی کارروائی معطل ہوگئی تھی،امریکی میڈیا کے مطابق اسکول میں فائرنگ کے ایشوز سے نمٹنے کے معاملے پر اراکین اسمبلی میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی