i بین اقوامی

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے متعلق نیا معاہدہ طے پا گیاتازترین

April 27, 2023

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے متعلق نیا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت امریکا جنوبی کوریا کے لیے جوہری بیلسٹک ٹیکنالوجی سے لیس آبدوز خطے میں بھیجے گا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن اور جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی ملاقات کے بعد کیا گیا جبکہ معاہدے کو واشنگٹن ڈیکلریشن کا نام دیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ امریکا کی طرف سے جنوبی کوریا کی حمایت ظاہر کرنے اور شمالی کوریا کے حملوں کو روکنے میں مدد کرنے کی کوشش ہے،اس کے بدلے میں جنوبی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،بائیڈن نے یون کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ معاہدہ امریکا اور جنوبی کوریا کے تعاون کو مضبوط کرے گا،پریس کانفرنس کے دوران بائیڈن نے چین کا براہ راست نام لیے بغیر کہا کہ جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ہند،بحرالکاہل کا مستقبل آزاد، کھلا، خوشحال اور محفوظ ہو،،جنوبی کورین صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈیکلریشن توسیعی ڈیٹرنس کو بڑھانے کے لیے ایک بے مثال قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ معاہدہ امریکی اتحادیوں کے خلاف حملوں کو روکنے اور ان کی حفاظت کے لیے امریکا کی طرف سے ایک عزم ہے،یون کا کہنا تھا کہ دونوں فریق نیوکلیئر اور سٹریٹجک منصوبہ بندی کے امور پر بات چیت کیلئے ایک نیوکلیئر کنسلٹیو گروپ بھی تیار کریں گے، یہ گروپ مشترکہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گا،انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ نیا معاہدہ کئی مہینوں کے دوران ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے ، معاہدے کے تحت، امریکا کا مقصد سٹریٹیجک اثاثوں کی باقاعدہ تعیناتی کے ذریعے اپنی ڈیٹرنس کو مزید واضح کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔خیال رہے کہ نئے معاہدے کے بعد نیوکلیئر آبدوز 40برس کے بعد خطے میں بھیجی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی