i بین اقوامی

امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج کی توقع ہے' ڈونلڈ ٹرمپتازترین

March 10, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج کی توقع ہے، یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دے گا۔انہوں نے یوکرین سے متعلق اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ روس پر ٹیرف سے متعلق بہت سی چیزوں پر غور کر رہے ہیں، یوکرین کے معاملے پر سعودی عرب سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یوکرین میں امن چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں یوکرین بھی امن چاہے، یوکرین نے امن سے متعلق وہ نہیں کیا جو اسے کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس، چین اور ایران فوجی مشقوں سے بالکل بھی پریشان نہیں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے پاس ڈیل کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی