شکاگو کے جنوبی حصے میں واقع چائنہ ٹان میں چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لئے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جو شہر میں نوول کرونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔ پریڈ کے لیے چائنہ ٹان کی سڑکوں پر ہزاروں افراد قطار میں کھڑے تھے۔ شکاگو میں چینی قونصل جنرل ژا جیان، شکاگو کی میئر لوری لائٹ فٹ ، کچھ مقامی عہدیداروں اور کمیونٹی رہنماں نے اس میں شرکت کی۔ روایتی ڈریگن اور شیر رقص کرنے والی ٹیموں، 15 رنگا رنگ فلوٹس، 10 مارچ کرنے والے بینڈز، اور شکاگو میں مقامی چینی برادری اور دیگر پڑوسی کمیونٹیز کے 20 مارچ کرنے والے گروپس نے پریڈ میں شرکت کی۔ یہ وینٹ ورتھ ایونیو سے شروع ہوکر شمال میں 24 ویں اسٹریٹ سے سرمک روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ چینی قمری نیا سال یا بہارتہوار، چین کا سب سے اہم اور روایتی تہوار ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے مونٹیری پارک میں چینی نئے سال کی تقریبات کے دوران اختتام ہفتہ فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے سبب اس پریڈ کی حفاظت کے لئے اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی