i بین اقوامی

امریکہ، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایک شخص ہلاکتازترین

August 08, 2024

امریکی ریاست الاباما کے شہر فورٹ نووسل میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ فورٹ نووسل حکام کے مطابق اے ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر دوپہر 1 بجکر 40 منٹ (پاکستانی وقت رات 11 بج کر 40 منٹ ) پر گرکر تباہ ہوا۔ اس میں عملے کے دو ارکان سوار تھے اور یہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرد انسٹرکٹر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ امریکی فوج کے ایک زیرتربیت پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کے لئے ایک اورہیلی کاپٹرکے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فورٹ نووسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس مقام پر پرواز کی تربیت جاری ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی