امریکی ریاست میسوری کے شہر کنساس میں غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے 16سالہ سیاہ فام نوجوان پر گولیاں چلا دیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہچند روز پیش آیا، والدین نے بھائی کو بلانے کیلئے اپنے 16سالہ بیٹے رالف یارل کو دوست کے گھر بھیجا تو وہ غلط پتہ پر پہنچ گیا، جیسے ہی نوجوان نے گھر کی گھنٹی بجائی تو مالک نے دروازے سے ہی نوجوان پر سیدھے فائر کر دیے،گھر کے اندر سے فائرنگ ہونے پر نوجوان ساتھ والے گھر میں مدد کیلئے بھاگ گیا، اس دوران نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہوا جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا،بعد ازاں نوجوان کو اتوار کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو تفتیش کرنے اور بیان لینے کے بعد چھوڑ دیا، پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی،ملزم کو بغیر کسی کارروائی کے چھوڑنے پر سیاہ فام کمیونٹی گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہے، سیاہ فام افراد کی جانب سے ملزم کے گھر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی