i بین اقوامی

امید ہے ٹرمپ مشرق وسطی کے لئے حقیقت پسندانہ سوچ اپنائیں گے،ایرانتازترین

January 21, 2025

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امید ہے ٹرمپ مشرق وسطی کے لیے حقیقت پسندانہ سوچ اپنائیں گے، حقیقت پسندانہ اپروچ سے ہی خطے کے ممالک کے مفادات کا احترام ہوگا، امید ہے نئی امریکی حکومت ایرانی مفادات کا احترام کرے گی۔اسماعیل بقائی نے سابق امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی بحالی کے لئے سنجیدہ نہ تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی