متحدہ عرب امارات اور بھارت قابل تجدید توانائی کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، یہ بات بجلی اور قابل تجدید توانائی کے بھارتی وزیر راج کمار سنگھ نے ابو ظہبی میں 'انٹرنیشنل ری نیو ایبل انرجی ایجنسی' کے حوالے سے اپنے دورے کے موقع پر کہی ہے، تاہم انہوں نے اس معاہدے کے لیے کسی متعین وقت یا مدت کا اشارہ نہیں دیا ہے،سنگھ کا کہنا تھا ' امارات اور بھارت کے درمیان اماراتی الیکٹریسٹی گرڈ اور بھارتی گرڈ کے درمیان باہمی رابطہ اور تعلق ہے، اس لیے یہ اب ایک سورج ، ایک دنیا اور ایک گرڈ کے' انیشیٹو' کے قریب آئیں گے، جس کے تحت ممالک قابل تجدید توانائی منصوبے اور نیٹ ورک بنا رہے ہیں،انہوں نے امارات کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے ممکنہ معاہدے کے بارے میں دوبارہ کہا کہ دونوں ملکوں کا اس پر اتفاق ہے اس لیے انہیں یقین ہے کہ جلد نتائج سامنے آجائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی