الجزائر میں ایک اسکول کے احاطے میں ایک بچی کو سوئیاں چبھوئے کے عجیب واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پربحث چھڑ گئی ہے، دوسری طرف والدین اس واقعے کے بعد پریشان اور خوف زدہ ہیں،یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک اسکول کی طالبہ کو دو خواتین کی جانب سے گاڑی کے ذریعے اغوا کرنے کی کوشش کے بارے میں معلومات گردش میں آئیں، واقعہ ریاست عین الدفلی کی میونسپلٹی العطاف میں واقع ایک اسکول کے احاطے میں پیش آیا،اسکول میں زیر تعلیم بچی کے ساتھ پیش آنے والے حیران واقعے کے بعد سٹی کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ مبینہ طور پر ایک جادوگری کا کیس ہے جس میں دو خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے، خواتین کے قبضے سے سوئیاں اور بال ملے ہیں جب کہ ان کے ایک تیسرے ساتھی جادوگرکو بھی تلاش کرلیا گیا ہے،تفتیشی جج نے دو ملزمان کو عارضی حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا جب کہ تیسرے ملزم کو جوڈیشل کنٹرول سسٹم کے تحت رکھا گیا،ملزمان پر عوامی سڑک پر نقل و حمل کا ذریعہ اور جادو ٹونے کا لالچ دے کر یا کسی بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کے جرم کا الزام عائد کیا ہے، ملزمان کے خلاف قانون نمبر 20/15کے آرٹیکل 28، 33اور 34کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی