i بین اقوامی

الجزائر ،عدالت نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کے 49 ملزمان کو موت کی سزا سنا دیتازترین

November 25, 2022

الجزائر کی عدالت نے جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر ہجوم کی جانب سے 38 سالہ شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی،الجزائری میڈیا کے مطابق الجزائر کی عدالت نے 28 دیگر افراد کو بغیر ضمانت دو سے دس سال قید کی سزا بھی سنائی ہے،یاد رہے کہ الجزائر میں مشتعل ہجوم کا جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر 38 سالہ شخص کے قتل کا واقعہ گذشتہ سال ہوا تھا، الجزائر جنگلات میں آگ کی تحقیقات میں مقتول بیگناہ ثابت ہوا تھا،تحقیقات کے مطابق مقتول جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے گیا تھا، عدالت نے مقتول کے قتل کے الزام میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے جبکہ الجزائر میں 1993 کے بعد سے سزائے موت پر عملدرآمد کی پابندی لگی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی