i بین اقوامی

ہالینڈ نے روس کے سفارتی عملے پر جاسوسی کے الزامات عائد کر دیئےتازترین

February 21, 2023

ہالینڈ نے روس کے سفارتی عملے پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتے ہوئے روسی سفارتی عملے کے بعض افراد کو ملک بدر کر نے کا عندیہ دے دیا، ہالینڈ نے سینٹ پیٹرز برگ قونصل خانے کو بند کر نے کی دھمکی بھی دی ہے،ہالینڈ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی جاسوس سفارتی عملے کے بھیس میں ہالینڈ میں پائوں جمانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، روس نے ہالینڈ کے ماسکو سفارت خانے اور سینٹ پیٹرز برگ قونصل خانے کے عملے کو ویزے جاری نہیں کئے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ میں روسی سفارتی عملے کی تعداد روس میں ہالینڈ کے سفارتی عملے سے زیادہ نہیں ہو گی، بعض روسی سفارتی اراکین کا ہالینڈ کو ترک کرنا ضروری ہے، ملک بدر کئے گئے روسی سفارتی عملے کو ہالینڈ کو ترک کرنے کے لئے 2ہفتے کی مہلت دی گئی ہے، علاوہ ازیں ایمسٹرڈیم میں روس کے تجارتی دفتر کو بھی 21فروری سے بند کر دیا جائے گا،بیان کے مطابق روس کے ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ سے ہالینڈ کے سینٹ پیٹرز برگ قونصل خانے میں عملے کی تعداد ناکافی ہے لہذا 20فروری سے قونصل خانے کو بند کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی