یوکرین میں 2014میں ملائیشیا کا مسافر طیارہ مار گرانے کے جرم میں نیدر لینڈز کی عدالت نے 3افراد کو عمرقید کی سز اسنا دی،2014میں ملائیشین طیارے ایم ایچ 17 کو مار گرانے کے واقعے میں تمام 298افراد ہلاک ہوگئے تھے، نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والے طیارے میں 10 ممالک کے شہری سوار تھے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کی عدالت نے جمعرات کو طیارہ گرانے کے جرم میں 3 افراد کو عمرقید کی سز اسنا ئی ہے۔ سزا پانے والوں میں 2 روسی سابق انٹیلی جنس اہلکار،ایک یوکرینی علیحدگی پسند شخص شامل ہے جبکہ چوتھے روسی ملزم کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق تمام ملزمان کو ان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی گئی ہے،نیدرلینڈز کی عدالت کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایم ایچ 17طیاریکو بک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق طیارے گرانے کی تحقیقات میں نیدرلینڈز، یوکرین، ملائیشیا، آسٹریلیا اور بیلجیئم شریک تھے،دوسری جانب روس یوکرین میں طیارہ گرانے کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی