i بین اقوامی

اقوام متحدہ میں روس کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد امریکی ایوان میں پیشتازترین

December 15, 2022

امریکی ایوان نمائندگان میں ریاست ٹینیسی کے رکن اسٹیو کوہن اور جنوبی کیرولائنا کے رکن جو ولسن کی جانب سیروس کو سلامتی کونسل سے خارج کروانے کیلیے ایک قرارداد پیش کر دی گئی،ایوان نمائندگان کے یورپی سلامتی و تعاون کمیشن کے دونوں ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ روس کے یوکرین پر قبضے اور بے معنی جنگ کے تناطر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی نمائندگی کونسل کے قوانین اور اس کے مقاصد کی خلاف ورزی ہے لہذا روس کے سلامتی کونسل سے اخراج کے لیے ایک قرارداد پیش کی گئی ہے ،اس قرارداد میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں روس کی نمائندگی ختم کروانے کیلیے کوششیں کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی