i بین اقوامی

اقوام متحدہ کے سربراہ کی غزہ کے سکول پر تباہ کن اسرائیلی حملے میں مسلسل جانی نقصان کی مذمتتازترین

August 13, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ شہر کے الطبین سکول پر اسرائیل کے تباہ کن حملے کے بعد مسلسل جانی نقصان کی مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے غزہ شہر کے الطبین سکول پر اسرائیل کے ایک اور تباہ کن حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت انسانی جانوں کے مسلسل نقصان کی مذمت کی ہے ، سکول مں سینکڑوں بے گھر فلسطینی خاندان پناہ لئے ہوئے تھے جہاں اسرائیلی حملے میں متعدد فلسطینی جاں بحق ہوئیجبکہ غزہ میں مسلسل خوف کے سائے میں نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ فرحان حق نے کہا کہ گوتریس کو مایوسی ہوئی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کی شقوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے امریکہ ،مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات میں شمولیت اختیار کریں اور جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کریں۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کے لئے اپنی فوری اپیل کا اعادہ کیا اور شہریوں کے تحفظ اورغزہ میں اور اس کے آس پاس بلا روک ٹوک، محفوظ انسانی رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حملے کے دوران بین الاقوامی انسانی قوانین بشمول امتیاز، تناسب اور احتیاطی تدابیر کے اصولوں کو ہر وقت برقرار رکھا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی