اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے 20سال کی بحث وتکرار کے بعد سمندروں کے تحفظ کا عالمی معاہدہ کرلیا،نیویارک میں کئی روز طویل بحث کے بعد معاہدے میں ایک قانونی فریم ورک بنایا گیا ہے جس کے تحت ہر ملک اپنی قومی سمندری حدود کے باہر ایسے قوانین کے پابند ہوں گے جن سے سمندروں اور آبی زندگی کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے گا،معاہدہ دنیا کے دو تہائی سمندروں پر لاگو کیا جاسکے گا، معاہدے کے تحت شرکا ایک دورانیہ کے بعد کانفرنس بلائیں گے اور قوانین کی پاسداری کا جائزہ لیں گے،یہ بات اہم ہے کہ کھلے سمندر ایسے جغرافیائی خطے ہیں جو کسی ملک کی سمندری حدود میں نہیں آتے اور زمین کے مجموعی رقبے کا نصف ہونے کے باوجود ان کے تحفظ کی بابت کوئی عالمی قانون موجود نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی