i بین اقوامی

ایرانی صدر نے سنی کو صوبہ کردستان کا گورنر نامزد کر دیاتازترین

September 19, 2024

ایران کے صدر نے سنی کو صوبہ کردستان کا گورنر نامزد کر دیا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے آرش زرہ تان لہونی کو مغربی ریاست کا سربراہ مقرر کیا ہے، وہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے ابتدائی ایام سے لے کر اب تک شیعہ اکثریتی ملک میں علاقائی گورنر بنائے گئے اولین سنی ہیں۔48سالہ زرہ تان نے 2020 اور اس سال کے درمیان پاوہ شہر کے لئے پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں، ایران کی آبادی میں تقریبا 10فیصد سنی ہیں جہاں بڑی اکثریت شیعہ ہے اور شیعہ اسلام سرکاری مذہب ہے، انقلاب کے بعد سے وہ بہت ہی کم اقتدار کے اہم عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی