ایران کے اعلی رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر ملکی اور ایسے افراد شامل ہیں جن پر ریاست مخالف جرائم کا الزام ہے،ایران کے سرکاریمیڈیاکی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی تجویز کے بعد علی خامنہ ای نے 2,887قیدیوں کی سزائیں معاف اور کم کرنے پر اتفاق کیا، ارنا نے کہا کہ 59افراد کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا گیا،جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معافی پانے والوں میں 39ایسے افراد جو ریاست مخالف جرائم کے مرتکب ہوئے اور 40غیر ملکی شہری شامل ہیں، رپورٹ میں مزید وضاحت نہیں کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی