امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران شام میں اپنی تخریبی سرگرمیاں بند کرے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے دہشتگردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران میں نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی رہائی سے آگاہ ہے، نرگس محمدی کو طبی بنیادوں پر 21 دنوں کیلئے رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایرانی خواتین کے حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ نرگس محمدی کو 2021 میں حجاب کی پابندی اور سزائے موت کے خلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی