i بین اقوامی

ایران روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کی تیاری کر رہا،مغربی ذرائعتازترین

September 03, 2024

یورپی حکام نے کہا ہے کہ ایران مستقبل قریب میں روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرے گا اور یہ اقدام یوکرین کے اتحادیوں کی جانب سے تیزی سے ردعمل کا باعث بن سکتا ہے، مغربی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے روس کی یوکرین کے خلاف اڑھائی سالہ جنگ کے دوران ماسکو کو سینکڑوں ڈرون فراہم کیے ہیں لیکن بیلسٹک میزائلوں کی ممکنہ منتقلی تنازع میں تشویشناک پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی