امریکی انٹیلی جنس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کو ہیک کرنے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے،ایف بی آئی اور دیگر وفاقی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا انتخاب اختلافات کو ہوا دینے اور ہمارے جمہوری اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کے لیے کیا ہے،ٹرمپ کی انتخابی مہم نے 10اگست کو ایران کی مداخلت پر انگلی اٹھائی تھی مگر ایرانی حکام نے اس کی تردید کی ہے،برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ ایرانی ہیکرز نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کو بھی نشانہ بنایا،امریکی انٹیلی جنس حکام نے ایک بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کو یقین ہے کہ ایرانی ہیکرز نے سوشل انجینئرنگ اور دیگر کوششوں کے ذریعے ایسے افراد تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جن کی دونوں سیاسی جماعتوں کی صدارتی مہم تک براہ راست رسائی ہے،اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد امریکی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی