i بین اقوامی

ایران نے نئے القائدہ سربراہ کی ایران میں موجودگی کا امریکی دعوی مسترد کر دیاتازترین

February 17, 2023

ایران نے القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں ہونے کے امریکی دعوں کو مستردکر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے دعوی کے رد عمل میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں ہونے کا امریکی دعوی غلط ہے، القاعدہ رہنما کے بارے میں خبریں ایران سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے،امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش کے تخلیق کارخود دنیا میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں،یاد رہے کہ امریکی محکہ خارجہ نے کہا تھا کہ ایران میں مقیم مصری نژاد سیف العدل کو القاعدہ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی