امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکراتی عمل متاثرہوگا اور ایران کو حملے کے سنگین نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس ہر طرح کی صورتحال کے لیے جوابی کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پرحملہ کیا تو اسرائیل کے لیے دفاع کے لیے سب کچھ کریں گے۔ امریکی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ ایران کی پراکسی جنگ تھا اور ایران کے اسرائیل پر حملے کی صورت میں یہ پراکسی جنگ مزید تیز ہوجائے گی۔ امریکی حکام کا معمول ہے کہ جن سرکاری پالیسیوں، فیصلوں اور اقدامات کو غیرسرکاری طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں وہ حکام نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتا دیتے ہیں۔ ایران نے جولائی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی