ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر لیا ہے، متعدد غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ چند دنوں میں ایسا کر سکتا ہے، یہ حملہ جولائی کے اواخر میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا جائے گا۔ اسرائیل نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی انکار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی