i بین اقوامی

ایران میں وکیل کو قتل کرنے والے مجرم کو سرعام پھانسی دیدی گئیتازترین

August 27, 2024

ایران میں دو سال قبل ایک وکیل کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔ عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ کے مطابق شمالی صوبہ سمنان کے شہر شاہرود میں ایک وکیل کے قاتل کو عوام کے سامنے سزائے موت دی گئی۔ مذکورہ 20 سالہ شخص نے وکیل کو قتل کرنے کے لئے ایک گینگ کی خدمات حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا، پھانسی اسلامی شرعی قانون قصاص کے مطابق عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ ایران میں سرعام پھانسی نسبتا کم دی جاتی ہے جہاں موت کی تقریبا تمام سزائیں جیلوں میں عام طور پر پھانسی کی صورت میں دی جاتی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران ہر سال چین کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ لوگوں کو پھانسی دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی