پاکستان کے بعد ایران میں بھی قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا،طالبان کے دوسرے ممالک میں تعینات مندوبین کی جانب سے ان ملکوں کے قومی ترانوں کے چلنے کے موقع پر احتراما کھڑے نہ ہونے کی وجہ سے طالبان تحریک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغان ناظم الامور کی طرف سے قومی ترانے کے بجائے جانے کے موقع پر حسب روایت کھڑے نہ ہونے کے بعد تہران میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے طالبان رہنما بھی ایسے ایک معاملے میں تنقید کی زد میں ہیں،ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے امور کے سربراہ نے افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور کو اسلامی اتحاد کانفرنس میں افغان ایلچی کے غیر معمولی اور ناقابل قبول رویئے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے ان سے سخت احتجاج کیا،ایرانی میڈیا کے مطابق ان سے ایرانی قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا گیا، تہران میں اسلامی اتحاد کی 38ویں کانفرنس کے لئے طالبان کے ایلچی شیخ عزیز الرحمان منصور ایرانی قومی ترانہ بجانے کے دوران باقی حاضرین کے برعکس کھڑے نہیں ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی