اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کے لیے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی اسرائیلیوں کو جاسوسی کیلیے بھرتی کرنیکی کوشش ناکام بنادی گئی۔گرفتاری سے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا انفرااسٹرکچر بے نقاب ہوگیا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ ایرانی نیٹ ورک اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کے لیے بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی