اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کرسکتا ہے۔نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہوگا۔نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کردیا تو ایران میں معاشی تباہی آجائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی